ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2019 :حج میں بڑی تعدادمیں خواتین کے جانے کی امید:مختار عباس نقوی

2019 :حج میں بڑی تعدادمیں خواتین کے جانے کی امید:مختار عباس نقوی

Mon, 10 Dec 2018 07:04:13    S.O. News Service

نئی دہلی،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اتوار کو یہاں کہا کہ حج 2019 میں ہندوستان سے محرم کے بغیربڑی تعداد میں خواتین کے سفر حج پر جانے کی امید ہے۔نقوی نے یہاں مختلف ریاستوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ابھی تک تقریبا 2000 خواتین نے بغیر محرم کے حج پر جانے کے لییدرخواست دی ہے۔ ابھی مزید تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا 2018 میں پہلی بار مرکز کی مودی حکومت نے مسلم خواتین کو بغیر محرم کے سفر حج پر جانے کی شرط کو ختم کیا تھا، جس کی وجہ سے 2018 میں 1300 کے قریب مسلم خواتین بغیر محرم کے سفر حج پر گئی تھیں۔ پہلی بار خاتون’خادم الحجاج‘ کی خدمات لی گئیں۔ خاتون حج کوآرڈینیٹر، خادم الحجاج سعودی عرب میں حاجیوں کی معاونت کے لیے مقرر کیا گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 نومبر کو درخواست کا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے ابھی تک دو لاکھ 23 ہزار سے زیادہ درخواستیں ’حج 2019‘ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کو موصول ہوئی ہیں، جن میں 47 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ خیال رہے کہ حج درخواست کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے۔


Share: